اسلام آباد(آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ کے ٹرانسفارمر میں دھماکے کے بعد عدالتیں اندھیرے میں ڈوب گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اورماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت جاری تھی کہ ٹرانسفارمر کا دھماکاہو گیا جس سے عدالتیں اندھیرے میں ڈوب گئیں ،کافی دیر سے بجلی نہ ہونے سے
یوپی ایس بھی جواب دے گئے ،کمرہ عدالت میں گرمی اور حبس کی وجہ سے ججز وکلا اورسائلین کو مشکلات سامنا رہا،ججز صاحبان کمرہ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے جبکہ وکلاء اور سائلین بھی تازہ ہوا کیلئے کمرہ عدالت سے نکل کر لان میں آگئے تاہم آدھے گھنٹے بعد بجلی بحال کر دی گئی اور عدالتوں میں معمول کی کارروائی کا آغاز ہوا ۔