بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے 2 سال تباہی کے سال ثابت ،عوام سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں،ن لیگ کا حکومتی کارکردگی پر شدید ردعمل

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف نے حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے 2 سال تباہی کے سال ثابت ہوئے،گورننس ،خارجہ پالیسی اورمعیشت تباہ ہوئی۔قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ

عمران خان کی بدانتظامی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں ،سیاسی انجینئرنگ کے ناکام تجربات کی بھاری قیمت عوام کو چکاناپڑ رہی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی بدترین، مایوس کن اور کرپٹ ترین ہے،کرپٹ حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر عوام سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی 2 سال کی کارکردگی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دو سال سے ملک پر نااہل ترین حکمران مسلط ہیں ،دو سال پاکستان اور عوام کے لیے قیامت بن کر گزرے ہیں ،حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری، بھوک اور افلاس دی۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن میں جو بھی بولے گا اس پر نیب مسلط کر دیاجاتا ہے،پی ٹی آئی حکومت میں آٹے اورچینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی 55سے 100 روپے کلو چلی گئی،آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،دو سال میں تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…