اسلام آباد ( آن لائن)فرانسیسی سفارتخانہ کی طرف سے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کو پولیس کی بہترین کار کردگی پر تعریفی خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تھانہ کوہسار پولیس نے فرانسیسی سفارتخانہ کے پولیس اتاشی کی بیوی سے ڈکیتی کی کوشش کرنے والا
ملزم گرفتار کیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فرانس کے سفارت کار کی اہلیہ نے تھانہ میں اطلاع دی کہ وہ اپنے گھر کے سامنے کھڑی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اس کے ساتھ اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی کوشش کی، اطلاع موصول ہوتے ہی ایس پی سٹی زون عمر خان کی ہدایت پر وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کر دی۔جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد ملزم کو ٹریس کر گرفتار کرلیا قبضہ سے موٹرسائیکل اور اسحلہ و ایمونشن برآمد کرلیا جس پر فرانس سفارتخانے کی طرف سے تھانہ کوہسار پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔