جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

محکمہ اوقاف کی کتنے فیصد قیمتی اراضی پر طاقتور لینڈ مافیا کا قبضہ ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا (کے پی) میں محکمہ اوقاف کی 78 فیصد قیمتی اراضی پر طاقتور لینڈ مافیا نے قبضہ کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ مالی طور پر دیوالیہ ہوچکاہے اور پچھلے سال مالی خسارہ ساڑھے 52 ملین روپے تھا،اگر صوبائی حکومت نے سخت اقدامات نہ اٹھائے تو محکمے کے خسارے میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں طاقتور لینڈ مافیا نے

65 ہزار 108 کنال میں سے محکمہ اوقاف کی 50 ہزار 612 کنال قیمتی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ محکمہ اوقاف کے پاس اس وقت صرف 13 ہزار 763 کنال اراضی ہے جو کل اراضی کا صرف 21 فیصد ہے جبکہ 734 کنال اراضی کے تنازعات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس، تعلیم اور محکمہ صحت نے صوبے کے مختلف شہروں میں اوقاف کی 1451 کنال زمینوں پر بھی قبضہ جما رکھا ہے اور محکمہ اوقاف کو ایک پائی بھی ادا نہیں کی جارہی۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محکمہ اوقاف کے پاس اپنی جائیداد کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔دستاویزات کے مطابق محکمہ اوقاف کی اراضی پر صوبے میں تعمیر شدہ 30 ہزار مساجد میں سے صرف 78 محکموں کے زیر انتظام ہیں باقی مقامی افراد خود چلارہے ہیں۔ خیبر پختونخوا (کے پی) میں محکمہ اوقاف کی 78 فیصد قیمتی اراضی پر طاقتور لینڈ مافیا نے قبضہ کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ مالی طور پر دیوالیہ ہوچکاہے اور پچھلے سال مالی خسارہ ساڑھے 52 ملین روپے تھا،اگر صوبائی حکومت نے سخت اقدامات نہ اٹھائے تو محکمے کے خسارے میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں طاقتور لینڈ مافیا نے 65 ہزار 108 کنال میں سے محکمہ اوقاف کی 50 ہزار 612 کنال قیمتی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…