لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن ) نے کہا ہے کہ ادارے تحقیقات کریں مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ کیسے ٹوٹا اورکس نے فائرنگ کی ،(ن) لیگ کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنے کیل ئے تنظیم سازی کی بنیاد رکھ رہے ہیں ،بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے ،نیبر ہڈ کونسل اس کا مسئلہ حل ہوجائے گا تو یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی کریں گے ،20اگست سے
صوبائی حلقہ جات تنظیم سازی کا اعلان کریں گے ،نوازشریف کا ووٹ بینک ہے جس کو ٹکٹ مل جائے اسے عزت مل جاتی ہے ،اس بار کسی کے منشی کو عہدہ نہیں دیا جائے گا،25ستمبر تک (ن) لیگ کی تنظیم سازی مکمل ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ین نصیر آباد آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔پرویز ملک نے کہا کہ مریم نواز کی نیب پیشی پر کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ،نوازشریف ،شہبازشریف اور مریم نواز کارکنوں کو عزت دیتے ہیں اس لئے کارکن بھی ان کیلئے جان نچھاور کرتے ہیں،(ن) لیگ سب سے بڑی پارٹی ہے ،اب تنظیم سازی کررہے ہیں ،کارکنوں کی صلاحیت کو نکھارنے کے لئے انہیںپلیٹ فارم سے سامنے لائیں گے ،پرانے کارکن پہلی ترجیح ہیں ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی کی تیاری کرنی ہے ،بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری کررہے ہیں اگر کسی بھی وقت اعلان ہوا تو انتخابات میں شرکت کر سکیں گے ۔(ن) لیگ مرکزسے پنجاب تک تنظیم سازی کررہی ہے ، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر پارٹی کے عہدوںکو مکمل کیاگیاہے ،پیٹرن چیف حمزہ شہباز اور رانا ثنااللہ کی ہدایت پر پارٹی عہدیداران کا نام شامل کیاگیاہے ،صوبائی حلقہ جات کی حدود تبدیل ہو گئی ہیں ،نیبر ہڈ کونسل اس کا مسئلہ حل ہوجائے گا تو یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی کریں گے ،نئے سرے سے تنظیم سازی کررہے ہیں کیونکہ حدود تبدیل ہوگئی ہیں،لاہور تنظیم کے عہدیداران اپنی سیٹوں پر موجود ہیں
،انہیںنئی ذمہ داری دے رہے ہیں ،سیف الملوک کھوکھر، غزالی سلیم بٹ ، کرنل (ر)مبشر جاوید، مہر اشتیاق کو سینئر نائب صدر بنادیاگیاہے ،ملک وحید کو پارٹی کاایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سید توصیف شاہ کو قائمقام جنرل سیکرٹری بنادیاگیاہے ۔ا نہوںنے کہا کہ (ن) لیگ ثابت کر دیا ہے کہ آج بھی اکثریتی پارٹی ہے۔20اگست سے صوبائی حلقہ جات تنظیم سازی کا اعلان کریں گے ،ہر کارکن کو موقع ملے گا کہ
خود کو تنظیم کیلئے پیش کر سکے ،20اگست سے 31اگست تک پارٹی عہدے کا فارم ملے گا، پارٹی بورڈ عہدے کیلئے اہل لوگوں کے انٹرویو کئے جائیں گے ۔نوازشریف کا ووٹ بینک ہے جس کو ٹکٹ مل جائے اسے عزت مل جاتی ہے ،اس بار کسی کے منشی کو عہدہ نہیں دیا جائے گا،25ستمبر تک (ن) لیگ کی تنظیم سازی مکمل ہو گی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مکمل جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں ،
حکمرانوں کی ذہنیت آمرانہ ہو جائے تو جدوجہد شروع کرنی پڑتی ہے ،ایک سیاسی جماعت فیض آباد میں دھرنا دیاجائے جسے شکریہ کے ساتھ واپس جانے دیاجائے ،(ن)لیگ اپنی قائد کے ساتھ ہو تو گاڑی پر فائرنگ کی جائے ،کارکنوں کو مارا جائے ،تمام ادارے تحقیقات کریں کہ مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ کیسے ٹوٹا کس نے فائرنگ کی ۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف سے حمزہ شہباز تک کسی پر
کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہو سکا،فیاض الحسن چوہان اور فواد چودھری کو مشورہ ہے اپنی پارٹی کی فکر کریں ،آپ حکمران ہیں آپ کو پتہ نہیں چل رہا کہ حکومت کون چلا رہا،چوہان صاحب آپ نے حمزہ شہباز پر تنقید کے بجائے پولیو سے مرنے والے بچوں کا حساب دینا ہے، پی ٹی آئی نے پنجاب کو دوبارہ پولیو زدہ کردیا ہے ۔نیازی صاحب کیسی ریاست مدینہ ہے کہ آپ کا وسیم اکرم پلس شراب کے
لائسنس بانٹ رہاہے۔ انہوںنے کہا کہ انشااللہ پارٹی کی تنظیم نو کے بعد جدوجہد کو تیز کریں گے ،عوام کو مصیبت سے نجات دلا کر قائد اعظم کا پاکستان واپس دلوائیں گے ۔(ن) لیگ کے منصوبے اپنے کھاتے میں ڈال لئے ہیں، پنجاب ٹورازم کی پانچ بسوں کو اسلام آباد بھیج دیا ہے ،ہم سب اکٹھے ہیں ،جب مریم نواز جدوجہد کیلئے باہر نکلتی تو حکومت کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔