اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا نے کہاہے کہ دنیابھر کے سیاحوں کیلئے پاکستان ایک پرکشش منزل بن چکا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر 100 فیصد بکنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سیاحت کی صنعت بتدریج فروغ پا رہی ہے۔ یہ معاشی سرگرمیوں اور عوام کے بحال ہوتے اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ عوام ایس اوپیز پر عملدرآمد ضرور کریں۔