لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو(نیب) نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے خلاف انکوائری شروع کر دی، گوہر نفیس اور ان کے اہل خانہ کا ریکارڈ طلب کر لیاگیا۔ نجی ٹی وی
کے مطابق نیب نے شکایات پر ڈپٹی کمشنر ملتان سے ڈی جی اینٹی کرپشن سے متعلق زمینوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ دیگر مختلف اضلاع سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔