جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

سارنگ جوئیو رات گئے گھر پہنچ گئے ، والد نے  بھی قائمہ کمیٹی اجلاس میں تصدیق کر دی

datetime 17  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کراچی سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے سارنگ جوئیو کے والد تاج جوئیونے انسانی حقوق کمیٹی کو بتایا ہے کہ میرے بیٹے کو آزاد کر دیا گیا ہے ، میرے پاس 228مسنگ پرسنز کی فہرست ہے ،80لاپتہ افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں جبکہ کمیٹی چیئر مین مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ محرم کے بعد کمیٹی کراچی جائے گی،تمام مسنگ پرسنز کا معاملہ اٹھائیں گے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں سینیٹر شیری رحمان،کیشو بائی، مہرتاج روغانی، بیرسٹر سیف اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق کے علاوہ فرحت اللہ بابر بھی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ویمن بل 2020 کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے دور ان کمیٹی نے سینیٹر شیری رحمان اور قومی اسمبلی میں پیش کردہ ویمن بل کو اکٹھا کرنے کی منظوری دے دی،وزارت انسانی حقوق دونوں بلز کے کو ایک جامع بل کی شکل دے کر کمیٹی کو بھجوائیں گے۔ اجلاس کے دور ان کراچی سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے سارنگ جوئیو کے والد تاج جوئیو بھی کمیٹی میں پیش ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ جیسے ہی یہ معاملہ بلاول بھٹو زرداری اور انسانی حقوقِ کمیٹی نے اٹھایا تو  رات کو سارنگ جوئیو کو چھوڑ دیا گیا۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔مسنگ پرسن کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کمیٹی اجلاس میں نہیں پہنچے ۔ تاج جوئیو نے کمہاکہ میرا بیٹا اغوا ہوا تواس کے پاس 15 سو روپے تھے، جب سارنگ جوئیو کو چھوڑا گیا تو اسے 3 ہزار روپے دیئے گئے،سارنگ جوئیو مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لئے احتجاج کرتارہا۔ تاج جوئیو نے کہاکہ میرے بیٹے کو گزشتہ رات آزاد کیا گیا،میرے پاس 228 مسنگ پرسنز کی فہرست ہے۔تاج جوئیو نے کہاکہ 128 افراد کا سراغ مل چکا ہے ،یہ افراد یا تو قید میں ہیں یا آزاد ہو چکے،80 لاپتہ افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں۔ چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی برائے سینیٹ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ اس معاملہ کی وجہ سے سیاسی جماعتوں میں بڑی پریشانی تھی،تاج جوئیو نے اس وجہ سے تمغہ امتیاز واپس کر دیا تھا ۔ مصطفی نواز کھوکھر نے آئی جی سندھ سے مکالمہ کیاکہ مسنگ پرسنز کے معاملہ پر ہم سمجھتے ہیں کہ آپ بھی بے بس ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ صرف ایف آئی آر درج کر سکتے ہیں،فیصلہ کیا ہے کہ مختلف صوبوں میں جا کر  جائزہ لیں گے،محرم کے بعد کمیٹی کراچی جائے گی،تمام مسنگ پرسنز کا معاملہ اٹھائیں گے ،کوئٹہ اور پشاور بھی جا ئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…