لاہور( این این آئی)سول لائنز انویسٹی گیشن پولیس کی بزرگ شہری کو گھر سے گھسیٹ کر پولیس اسٹیشن لے جانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ،ویڈیو میں نکاح کی تقریب میں بیٹھی بیٹی پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز انویسٹی گیشن پولیس ریاض قریشی نامی شہری کے گھر اس وقت چھاپہ مارنے پہنچی جب ریاض قریشی کے گھر ان کی بیٹی کے نکاح کی تقریب جاری تھی ، ڈنڈے اور اسلحہ اٹھائے پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے تو گھر میں موجود موجود مہمانوں میں افرا تفری پھیل گئی پولیس اہلکاروں نے 70 سالہ ریاض قریشی کو گھر سے گھسیٹتے ہوئے باہر نکالا اورگھر سے باہر تک پولیس اہلکار بزرگ شہری کو گھسیٹے رہے، اس دوران ریاض قریشی کی بیٹی پولیس کی منت سماجت بھی کرتی رہی جبکہ دوسری بیٹی کو اہلکار دھکے دیتے رہے ۔چھاپے کے دوران تھانیدار اپنا موبائل فون بھی ریاض قریشی کے گھر ہی بھول گیا، دوسری جانب ایس پی انویسٹی گیشن اسد الرحمان کا کہنا ہے کہ ریاض قریشی چیک ڈس اونر میں اشتہاری تھا اوراہلکاروں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔