کوئٹہ (آ ن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی کا جن بے قابوشہری پریشان، شہر میں چینی کی فی کلو100سے 105روپے تک فروخت ہونے لگی جبکہ آٹے کا20کلو تھیلا 13سو روپے کا ملنے لگا پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ مہنگائی قابو میں ناکام ہوچکی ہے ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ مہنگائی سے عوام کو چھٹکارا دلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 85 روپے چینی کوئٹہ شہر میں 100 سے 105 روپے
تک جبکہ شہر میں آٹے کی قلت کے باعث 20 کلو آٹے کا تھیلا 1300 روپے کا ملنے لگا چند ماہ قبل یہی آٹے کا تھیلا 800 جبکہ چینی 55 روپے کی مل رہی تھی ،مہنگائی کی نہر لہر سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہوگیاہے جبکہ شہر میں انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی ناقص کارکردگی کے باعث شہری پریشان ہے ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف ملیں ۔