اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت میں عام شہریوں کو لوٹنے والی ہاوسنگ سوسائٹیوں سے متعلق پولیس،ایف آئی اے اور ضلعی انتظامیہ سے انصاف نہ ملنے کے باعث متاثرین نے عدالتوں میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے،غوری ٹاون ،گرین اسپائر ا،گرین نیسٹ کے خلاف 13 ارب سے زائد لوٹ مار کیخلاف رٹ دائرکرنے کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے۔درخواست میں نیب،ایف آئی اے اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔
غوری ٹاون ،گرین اسپائر ا،گرین نیسٹ میں ہونیوالی 13ارب روپے کی لوٹ مار سے متعلق ناقابل تردید ثبوت نیب کو بھی ارسال کردئیے گئے۔ نیب میں وائٹ پیپر دینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا،معلومات کے مطابق غوری ٹان کے نووارد مالک چوہدری عثمان، راجہ علی اکبر اور نقشہ نویس چوہدری عبدالرحمن کی میگا کرپشن اور عام شہریوں سے لوٹ مار سمیت سرکاری زمینوں پر قبضوں کے شواہد اکٹھے کر کے غوری ٹاون کے متاثرین اور راولپنڈی اسلام آباد کے نامور وکلا ہر ایک پینل تیا ر ہوا ہے جس کی عید سے قبل ایک میٹنگ ہوئی اور جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپٹ قبضہ مافیا از خود ایف آئی اے، اینٹی کرپشن و پولیس میں بھاری رشوت دیکر اپنے خلاف مقدمات درج کرواتا ہے اور بعد ازاں ان انکوائری میں بے گناہ یا پینڈنگ کروا کروا کر نیب سے اوجھل ہونا چاہتا ہے،اس قسم کی 6 گمنام انکوائری سے متعلق انکشاف ہوا ہے،دوسری جانب پولیس میں ایسے مقدمات درج کروا کر مافیا نے اپنے آپ کو تحفظ فراہم کیا ہوا ہے، اب جبکہ متاثرین اور عام شہریوں نے کرپشن اور مافیا مکاو مہم کا آغاز کرتے ہوئے وکلا کو ساتھ ملا کر سب کرپشن اور لوٹ مار عدالت کے ذریعہ نیب کے جانے کا تہیہ کر لیا ہے، غوری ٹاون کے 500 کے قریب متاثرین سے کم قیمت پر پلاٹ خرید کر مہنگے داموں فائیلیں فروخت کی گئیں،نیلہ دھلا،گرین اسپائر ،گرین نیسٹ میں سینکڑوں کنال اراضی پر پلاٹ بنا کر دینے کا جھانسہ دیکر اربوں روپے کمانے
اور راجہ علی اکبر اور انکے بیٹے کے خلاف زمینوں کی ہیر پھیر اور کرپشن کا بھی ڈیٹا جمع کر لیا گیا ہے ابتدائی طور پر 13 ارب سے زائد کی کرپشن کا مقدمہ فائل کرنے کا کیس تیاری کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق رورل سرکل میں پولیس افسران کی تبدیلیوں نے چوہدری عبدالرحمن اور چوہدری عثمان کو شدید پریشان کررکھا ہے۔گزشتہ روزانہیں ایک مقدمہ میں تفتیش کیلئے تھانہ بلایا گیا تھا لیکن دونوں حاضر نہیں ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری عثمان وقتی طور پر منظر سے غائب ہونے کیلئے دوبئی یا شارجہ بھاگنے کی تیاری بھی کر رہا ہے تاکہ معاملہ ٹھنڈا ہو جائے تو منظر عام پر آئے۔غوری ٹاؤن اور گردونواح کا قبضہ مافیا آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کے بدلے ہوئے تیور دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ چوہدری عثمان نے عید کے موقع پر اپنے فلیٹ پر ڈانس پارٹی کا بھی اہتمام نہیں کیا۔