منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

“یہ پہلا حکمران آیا ہے جس نے آئی پی پیز کو ہاتھ تو ڈالا ہے ورنہ پی پی پی اور ن لیگ میں تو اتنی ہمت ہی نہیں تھی۔اتنا یرغمال ایسٹ انڈیا کمپنی نے برصغیر کو نہیں بنایا جتنا ان آئی پی پیز نےبنایا ، سینئر صحافی ا یازامیر کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 16  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پہلا حکمران لیڈر آیا جس نے آئی پی پیز پر ہاتھ ڈالا ، پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی میں تو اتنی ہمت نہیں تھی ۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ اگر کوئی باہر کی فوج مثال کے طور پر

چنگیز خان کی فوج آتی اور بندوق کے زور پر پاکستان سے معاہد ہ کرتی تو اس سے سخت معاہدہ کوئی نہیں ہوتا ۔ انگریز دوبارہ پاکستان پر قابض ہوجائیں تو یہ معاہدے جو پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومت نے کئے اور بعد میں ن لیگ حکومت نے کئے، اس سے زیادہ سخت ایک فاتح فوج نہیں کرسکتی تھی جو پاکستان کے گلے میں طوق لٹکارہا۔ان کا کہنا تھ اکہ نوازشریف اقتدار میں آئے تو فوراًانہوں نےبغیر کسی پروسیجر اور آڈٹ کے آئی پی پیز کو 480ارب روپے دیئے ۔عمران خان خان پہلا لیڈر ہے جس نے آئی پی پیز کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالا ہےورنہ تو یہ ہمت نہ تو ن لیگ میں اور نہ ہی پیپلز پارٹی میں آئی ۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ یہ پہلا اچھا قدم ہے کہ ہم ڈالروں سے روپوں میں ادائیگی پر آگئے ہیں ۔ ورنہ تو لین دین سب ڈالر میں ہوتا تھا ۔ حکومت پاکستان کوان سے زیادہ سخت معاہدہ کرنا چاہئے یہ باہر کے نہیں بلکہ یہاں کے سیٹھ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…