اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیا عباس نے کہا ہے کہ امارات اور اسرائیل معاہدے کے بعد پا کستان کو شدید عالمی دبائو کا سامنا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو تمام فیصلوں میں اہمیت دینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں اور منتخب ایوانوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے، اسلامی ملکوں سے رابطے بڑھانا ہوگا، موجودہ صورت حال میں ہمیں سی پیک منصوبے کو بھی سامنے رکھنا ہوگا۔