ہمیں جنگلا بس کا طعنہ دینے والا وزیراعظم آج میٹرو کے قصیدے پڑھے گا

13  اگست‬‮  2020

پشاور(این این آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم نواز پر حکومت نے ناکام قاتلانہ حملے کی کوشش کی ہے، حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو اسمبلی میں کھل کر بات کرے،ان ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن کے کارکنان اور مریم نواز ڈرنے والی نہیں ہے، جنگلہ بس کے طعنے دینے والا اب خودآ ج پشاور میٹرو بس کا افتتاح کریگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال صوبائی صدر انجینئر امیرمقام کی ہمشیرکی وفات پر صوبائی سیکرٹریٹ پرپہنچے، احسن اقبال نے انجینئر امیر مقام کی ہمشیرا کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور واقعہ حکومت کی بزدلی کو سامنے لایا، مریم نواز پر حکومت نے ناکام قاتلانہ حملے کی کوشش کی ،حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو اسمبلی میں کھل کر بات کرے،ان ہتھکنڈوں سے کارکنان اور مریم نواز ڈرنے والی نہیں ہے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا اورملک میں امن قائم کیا،ملک میں ترقیاتی منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچا یا ،تحریک انصاف نے اقتدار میں ملک کابیڑہ غرق کردیا ہے ،مہنگائی نے غریب عوام سے روٹی کاحق بھی چھین لیا ہے،بجلی ،گیس اورپٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،ملک کے ادارے کوفروخت کئے جارے ہیں، لیکن موجودہ حکومت اور عمران خان نے دوسالوں میں ملک کا ستیاناس اور بیڑا غرق کردیا پنجاب اور خیبرپختونخوا بچائوکرنے کی بات ہوگی،موجودہ حکومت نے معیشت ،خارجہ پالیسی سمیت تمام شعبوں کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ جنگلہ بس کے طعنے دینے والا اب خود آج پشاور میٹرو بس کا افتتاح کریگا لیکن نقل کو عقل کی ضرورت ہوتی ہے، ن لیگ نے جو میٹرو گیارہ ماہ میں مکمل کی پشاور میں پی ٹی آئی نے تین سال لگائے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پشاور بی آر ٹی کا افتتاح نہ ہونے کے باعث اورینج ٹرین منصوبہ بھی رکوا دیا گیا تھاتاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی عوام سے چھپائی جائے جلد اے پی سی بلا کر تمام مسائل پر غور کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…