’’عمران خان کو بل گیٹس کا فون، ملک کی تازہ ترین صورتحال ، اموات اور کورونا کیسز میں کمی ، مائیکروسافٹ کے بانی کی حکومتی اقدامات کی تعریف وزیراعظم اور بل گیٹس میں کس چیز پر اتفاق ہو گیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

12  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خا ن سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ، کورونا وبا کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان کا بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے

شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں کووڈ 19 کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور اموات اور کورونا کیسز میں کمی سے آگاہ کیا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی دباؤ پر قابو پانے میں موثر رہی ہے بروقت اور محتاط اقدامات کی بدولت وبا کے معیشت پر اثرات کم کرنے میں کامیاب ہوئے ملک سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کے کورونا کے دوران تعاون سے پاکستان کو مدد ملی پولیو کے لیے قائم انفراسٹرکچر سے کرونا کا موثر مقابلہ کیا بل گیٹس نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مہم کادوبارہ آغاز حوصلہ افزا ہے مہم کے دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی پاکستان نے کورونا وبا کے دوران پسماندہ طبقات کی موثر دیکھ بھال کی ہے کورونا سے مقابلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔، وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس نے مشترکہ ترجیحات پر باہمی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…