اسلام آباد (این این آئی)تھانہ پیر ودھائی میں درج بس ہوسٹس سے زیادتی کے مقدمہ کا دلچسپ ڈراپ سین ہوگیا ،زیادتی کے مرتکب ملزم معظم ریاض نے سات ماہ کی حاملہ مدعیہ سے باضابطہ نکاح کرکے اہلیہ بنالیا ،بس ہوسٹس (ن) نے معظم ریاض کے خلاف پیرودھائی تھانے میں
زیادتی ودھمکیاں دینے کا.مقدمہ درج کروایا تھا ،پیرودھائی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا ،ملزم کی جانب سے صلح اور نکاح کی صورت میں عدالت کا مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا گیا ،مدعیہ (ن) نے عدالت میں دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروایا تھا ۔ بیان کے مطابق شرعی نکاح کے بعد تحریری نکاح نامے سے انکار پر اختلاف کے باعث مقدمہ درج کروایا تھا ۔ بیان میں کہاگیاکہ اب معظم ریاض کے بچے کی.ماں بننے والی ہوں بچے کو باپ کا نام اور قانونی حیثیت دینے کے لئے تحریری نکاح ضروری ہے،اگر معظم کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا جائے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔فریقین وکلاء مسعود شاہ ایڈوکیٹ اور ملک افتخار میتلا کی ودیگرافراد کی موجودگی میں کچہری میں نکاح ہوا ،ملزم اور مدعیہ قانونی اور شرعی طور پر میاں بیوی بن گئے نکاح کے بعد دعا بھی کرائی گئی۔