جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

سرکاری گندم کی پسائی کے باوجود قیمت میں خود ساختہ اضافہ ناقابل قبول،حکومتی نرخ پر دستیابی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،مافیا کو سخت پیغام

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی، محکمہ خوراک اور انتظامیہ آٹے کے تھیلے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے مثر اقدامات اٹھائیں۔ وزیراعلی عثمان بزدارنے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومتی نرخ پر

آٹا تھیلا کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے اوراس ضمن میں ہر ضروری انتظامی اقدام اٹھا کر رپورٹ وزیراعلی آفس پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آٹا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔ محکمہ خوراک کے حکام اور انتظامی آفیسرز فیلڈ میں نکلیں، مارکیٹوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب میں وافر گندم کے سٹاک موجود ہیں۔ پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور ملوں کو قبل از وقت گندم کا اجرا یقینی بنایا ہے اورسرکاری گندم کی پسائی کے باوجود آٹا تھیلے کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ ناقابل قبول ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے مزید ہدایت کی کہ فلور ملوں میں گندم کی پسائی کے عمل کی مانیٹرنگ مزید سخت کی جائے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی، محکمہ خوراک اور انتظامیہ آٹے کے تھیلے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے مثر اقدامات اٹھائیں۔ وزیراعلی عثمان بزدارنے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومتی نرخ پر آٹا تھیلا کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…