اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دباؤ میں ہیں،حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے،پورا ملک وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے،حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،یورپی یونین نے قومی ائیرلائن کے تمام یورپی ممالک میں دخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ
حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے آج وزیراعظم اپنی پارٹی کوبتارہے تھے میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔وزیراعظم عمران خان دباؤ میں ہیں حکومت کوچاہیے اسمبلی میں اپنی اکثریت واضح کرے، عمران خان سے میں نہیں پوراپاکستان استعفیٰ مانگ رہاہے، مائنس عمران خان نہیں حکومت ہی ناکام ہوچکی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادی چھوڑ رہے ہیں حکومت کوچاہیے تھا اپنی اکثریت شوکرتی، وزیراعظم خود گھرجاناچاہتاہے،ملک کوتباہ کردیاہے، حکومت ناکام ہوچکی ہیروزانہ سیکریٹری تبدیل ہورہے ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے،پورا ملک وزیراعظم کا استعفی مانگ رہا ہے،حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،یورپی یونین نے قومی ائیرلائن کے تمام یورپی ممالک میں دخلے پر پابندی عائد کردی ہے،حکومت کارکردگی نہیں دکھا رہی۔انہوں نے کہا کہ آئے روز اہم ترین محکموں کے سیکرٹریز کے تبادلے کردئیے جاتے ہیں جبکہ روز کوئی نہ کوئی سکینڈل سامنے آجاتا ہے،ابھی مزید حکومتی سکینڈلز بھی سامنے آئیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دباؤ میں ہیں،حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے،پورا ملک وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے،حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،یورپی یونین نے قومی ائیرلائن کے تمام یورپی ممالک میں دخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے