منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

بھارت چینی فوج کے ہاتھوں اٹھائی گئی خفت مٹانے کیلئے پاکستان پر حملہ آور، سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری،15 سالہ بچہ شہید، لوگ زیرزمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

datetime 30  جون‬‮  2020 |

چناری(آن لائن) بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ پندرہ سالہ بچہ شہید، مقامی لوگ کئی گھنٹوں تک زیر زمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور رہے پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں جس کے بعد مقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ منگل کی علی الصبح بھارتی فوج نے وادی لیپہ کی ڈھوک ڈنہ پر بلا اشتعال

گولہ باری شروع کر دی بھارتی گولہ باری کے باعث پندرہ سالہ محمد توحید ولد محمد اسمائیل ساکنہ تلہ واڑی شہید ہو گئے بھارتی گولہ باری کے باعث چننیاں بازار مکمل طور پر بند ہو گیا سرحدی دیہاتوں کے عوام کئی گھنٹے تک زیر زمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور رہے پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سو نگھ گیا جس کے بعد مقامی آبادی نے سکھ کا سانس لیا گذشتہ شام بھی بھارتی فوج نے وادی لیپہ کے سرحدی دیہات چننیاں میں ایک مسافر جیپ پر فائرنگ کر کے جیپ ڈرائیور محمد صغیر ولد منگتا ساکنہ لبگراں کو زخمی کر دیا تھا جنہیں ایم ڈی ایس لیپہ میں داخل کروا دیا گیا ہے بھارتی فوج کی جانب سے منگل کے روز نشانہ بنائے گئے علاقے ڈھوک ڈنہ میں فون کی سہولت نہ ہونے کے باعث مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہو پائیں۔  بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ پندرہ سالہ بچہ شہید، مقامی لوگ کئی گھنٹوں تک زیر زمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور رہے پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں جس کے بعد مقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بھارتی فوج نے وادی لیپہ کی ڈھوک ڈنہ پر بلا اشتعال گولہ باری شروع کر دی بھارتی گولہ باری کے باعث پندرہ سالہ محمد توحید ولد محمد اسمائیل ساکنہ تلہ واڑی شہید ہو گئے بھارتی گولہ باری کے باعث چننیاں بازار مکمل طور پر بند ہو گیا سرحدی دیہاتوں کے عوام کئی گھنٹے تک زیر زمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور رہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…