جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

اگر پاکستان کا ایٹم بم اتفاق فائونڈری میں تیار ہوا ہے تو پھر قوم آل شریف کو کریڈٹ دینے کو تیارہے،انتہائی دھماکہ خیز بات کر دی گئی

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شریف خاندان کی جانب سے اٹھائیس مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لینے کو “بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ” کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کا ایٹم بم اتفاق فانڈری میں تیار ہوا ہوتا تو پھر قوم آلِ شریف کو کریڈٹ دینے کو تیار ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اسی کی دہائی میں جب ساری قوم پیٹ پر پتھر باندھ کر ایٹمی پروگرام کی آبیاری کر رہی تھی تب آلِ شریف دو سو سے پانچ سو روپے ٹیکس دیا کرتی تھی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ نواز شریف ایٹمی دھماکے کرنے کے خلاف اور عالمی قوتوں کے ساتھ مالی لین دین کے لئے سول اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو قائل کرنے میں مصروف تھے۔ اس بات کا اعتراف نواز شریف کے دور کے وزیر خارجہ گوہر ایوب اور ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپنی تحریروں اور انٹرویوز میں بھی کیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لینے پر مسلم لیگ ن کی قیادت کو شرم آنی چاہیئے۔ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو، جنرل ضیا الحق، اسحاق خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر کو جاتا ہے اور پوری پاکستانی قوم ان شخصیات کو ملک کو ایٹمی قوت بنانے کی کوششوں پر سلامِ محبت پیش کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…