پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

طیارہ ایک سال میں کتنی بار گراؤنڈ ہوا؟ لینڈنگ گیئر کی کتنی بار تکنیکی بنیادوں پر سروسزکی گئیں؟غیر ملکی تحقیقاتی ٹیم نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی، کراچی میں اپنا قیام بھی بڑھا دیا

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) حادثے کا شکار ہونے والے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کی تحقیقات کرنے والی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے ایئربس 320 کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے اے 320 ایئربس کا ایک سال کا مکمل ڈیٹا طلب کیا، جس میں پوچھا گیا ہے کہ طیارہ ایک سال میں کتنی بار گراؤنڈ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے طیارے کی چیک لسٹ کے مطابق خرابیوں پر ہونے والے کام کی تفصیلات بھی طلب کیں جبکہ گزشتہ سال کے دوران انجن نے دوران پرواز کتنے چکر مکمل کیے اس کا ریکارڈ بھی مانگا ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے پوچھا ہے کہ ایک سال میں طیارے کو کتنی بارچیکنگ کے مراحل سے گزاراگیا، لینڈنگ گیئر کی کتنی بار تکنیکی بنیادوں پر سروسزکی گئیں، طیارے کی اہم ٹیکنیکل سروسزمیں کن انجینئرز نے کام کیا اور ایئربس کی خرابیوں کودور کرنے کے لئے کیا وسائل اورپرزہ جات استعمال کیے گئے۔فرانسیسی ٹیم نے پی آئی اے کے عملے سے استفسار کیا کہ طیارے کے الارمنگ سسٹم میں کبھی خرابی پیدا ہوئی۔ فرانسیسی تحقیقاتی کمیٹی نے پی آئی اے حکام سے اس ضمن میں بریفنگ بھی لی۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایئربس کی ٹیم کو طیاریکاتمام ریکارڈفراہم کیاجائیگا اور انہیں تحقیقات کے دوران جن چیزوں کی ضرورت ہوگی ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کو آج واپس روانہ ہونا تھا مگر ماہرین نے کراچی میں پانچ روز تک اپنا قیام بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ فرانسیسی ٹیم نے جائے حادثہ، رن وے کا معائنہ کیا اور شواہد بھی اکٹھے کیے جبکہ ماہرین نے ایئرٹریفک کنٹرولر اور اپروچ ٹاور کنٹرولر سے تحقیقات بھی کی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…