اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

حادثے کا شکار طیارے کے ملبے کی منتقلی کا عمل شروع

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے ملبے کی منتقلی کا عمل شروع ہوگیا۔حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے ملبے کی منتقلی کے لیے پاک فضائیہ، سول ایوی ایشن (سی اے اے) اور پی آئی اے انجینئرنگ، ٹیکنیکل گراونڈ سپورٹ کا اسٹاف موجود ہے۔ذرائع کے مطابق تباہ شدہ طیارے کے کیبن، ٹیل اور دیگر حصوں کو منتقل کیا جارہا ہے

جبکہ طیارے کے انجن اور لینڈنگ گیئرز کی منتقلی چند روز بعد ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے اہم آلات کی جائے حادثے سے منتقلی تحقیقاتی ٹیموں کے کام کی وجہ سے روکی گئی تھی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ صرف 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 8303 ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی جس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔محکمہ صحت کے مطابق 66 لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جن میں 20 خواتین، 43 مرد اور 3 بچے شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…