منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

عیدکی چھٹیوں پر گھرجانے والے ایک ہی خاندان کے افراد کی گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق ، دیگر زخمی ، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) کوہاٹ کی حدودمیں لاچی کے قریب انڈس ہائی وے پرعیدکی چھٹیوں پر گھرجانے والے ایک ہی خاندان کے افراد کی گاڑی کو حادثہ ‘ ایک شخص جاں بحق جبکہ بیوی اور بچوں سمیت 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق ضلع کرک سے بتایاجاتا ہے۔ ریسکیو1122 کے مطابق جمعرات کے روز انڈس ہائی وے پر لاچی تحصیل کے قریب ایک موٹرکار حادثہ کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں رفیق اسلام نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا

جبکہ اْس کی بیوی اور چار بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیوترجمان کے مطابق حادثہ لاپرواہی اور غفلت کے باعث پیش آیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیم فوری طورپر جائے حادثہ پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد کے بعد جاں بحق و زخمی افراد کو ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال کوہاٹ پہنچادیا۔ترجمان کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق ضلع کرک کے علاقے بوگارہ سے ہے جو پشاور سے عید منانے اپنے آبائی گاؤں جارہے تھے کہ حادثہ کا شکارہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…