سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں 11 سالہ بچے کو اغواء کر کے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا اور ملزمان مقتول کی نعش ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے ،پولیس نے مغوی مقتول بچے کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او سرگودھا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیتے ہوئے رپورٹ طلب طلب کر لی جبکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 46 شمالی لالہ زر ٹاون کے محمد اختر کا 11 سالہ بیٹا عباس علی گھر کے باہر کھیل رہا تھا جو پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا جس کی اطلاع پر پولیس تھانہ سٹیلائٹ ٹاون نے نامعلوم کے خلاف بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی اسی طرح لالہ زر ٹاون کے قریب ویرانے سے مغوی بچے عباس علی کی نعش ملی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ معلوم ہوا کہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا اور ملزمان نعش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔بچے کے اغواء اور قتل کی واردات کا ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔پولیس تھانہ سٹیلائٹ مقدمہ اغواء کو قتل میں ترمیم کر کے مصروف تفتیش ہے۔