اسلام آباد (این این آئی) وزارت صحت نے ملازمین کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وزارت صحت کے ملازمین نے الیکٹرانک میڈیا کو انٹرویوز دیئے تو کارروائی ہوگی ۔ پیر کو وزارت صحت نے ایسے ملازمیں جو الیکٹرونک میڈیا پر آئے انکے خلاف کارروائی سے متعلق مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلہ کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ
وزارت صحت کے ملازمین میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں۔ مراسلہ کے مطابق ایسے ملازمین کے خلاف پاکستان سروس ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی،تمام ہیڈز اپنے ملازمین کو میڈیا پر آنے سے روکیں۔ مراسلہ کے مطابق اگر ملازمین نے الیکٹرونک میڈیا کو بلااجازت انٹرویو دیا تو ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ زمہ دار ہوگا۔