جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایران سے زائرین کو واپس لانے کا الزام، زلفی بخاری کا خواجہ آصف کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے ایران سے زائرین کو واپس لانے کے لئے اثرو رسوخ استعمال کرنے کے الزام پرمسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا، الزامات سے میری ساکھ متاثر ہوئی اس سے عدالت لئے رجوع کر رہا ہوں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز زلفی بخاری نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے زائرین کو لانے کے لئے اثرورسوخ استعمال نہیں کیا،

صوبائی حکومت نے تفتان بارڈر پرپاکستانی زائرین کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا، ذمے دار ریاست اپنے لوگوں کو کھلے آسمان تلے نہیں چھوڑ سکتی پاکستانی زائرین کو واپس لانے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا خواجہ آصف کے الزامات سفید جھوٹ ہیں ان الزامات سے میری ساکھ متاثر ہوئی ہے اس لئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے کورٹ جا رہا ہوں، خواجہ آصف اگر کسی اور ملک میں یہ الزام لگاتے تو جیل میںہوتے، میں نے زائرین کی وطن واپسی کے لئے کوئی اثرو رسوخ استعمال نہیںکیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…