ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کشمیر کے مسئلے پر صبر کا پیمانہ لبریز،وزیراعظم اور آرمی چیف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے سامنے پاکستان کا فیصلہ سنا دیا

datetime 18  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ اسرائیل جو مودی کو دوست بنائے پھرتا ہے اسے معلوم نہیں گجرات میں بچے ہٹلر کو ہیرو پڑھتے ہیں ۔باقاعدہ مودی نے بطور وزیراعلیٰ نصاب میں بھی شامل کیا ہے کہ ہٹلر نے جرمنی کو بہت ترقی دی۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کے دورہ پاکستان پر تبصرہ کرتے ہوئے سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم کو بتایا کہ پاکستان آنے سے قبل مجھے صورتحال کی کشیدگی کا علم نہیں تھا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی کئی باتوں پر اتفاق کیا اور عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جہاں آرمی چیف نے انہیں وعدہ یاد دلاتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آرمی چیف کو کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ورنہ کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔وزیراعظم ا ور آرمی چیف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹڑی جنرل کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، یہ معاملہ گفتگو سے حل نہیں ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…