سرکاری آٹا بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف، دو فلور ملز کے خلاف بڑی کارروائی

17  فروری‬‮  2020

پشاور(آن لائن) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کاروائی کرتے ہوئے پشاور میں دوفلور ملز کو سرکاری آٹے کو بلیک میں فروخت کرنے پر سیل کر کے سرکاری گندم کو کوٹہ منسوخ کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم)ڈاکٹر احتشام الحق نے بڈھنی روڈ پر مختلف فلور ملز کا معائنہ کیا۔ کاروائی کے دوران دوفلورملز میں سرکاری آٹے کو بلیک میں فروخت کر نے پر سیل کر کے ان کا سرکاری کوٹہ منسوخ کر دیا۔ڈپٹی کمشنر

پشاور محمد علی اصغر کے مطابق ان کو اطلاع ملی تھی کہ چند ملیں سرکاری آٹے کو بلیک میں فروخت کر رہی ہیں جس پر کاروائی کر کے ان ملوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ ان کا سرکاری گندم کا کوٹہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پشاور کی تمام فلور ملز کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں اور اگر کوئی سرکاری آٹے کو بلیک میں فروخت کر تے ہوئے پایا جائے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…