لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آٹے کابحران پیدا ہونے پر صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پناب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں آٹے کا بحران حکومتی کی سوچی سمجھی سازش ہے،مخصوص مافیا کو نوازنے کیلئے پنجاب میں آٹا نایاب
کیا گیا ہے،شہر ی مہنگے داموں بلیک میں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں او رایسے میں پنجاب حکومت کی رٹ کہیں ظر نہیں آرہی،ہوشربا مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے جبکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیرخوراک پنجاب گزشتہ سولہ ماہ سے مسلسل لاپتہ ہیں،تمام تر مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعلی پنجاب اور وزیر خوراک ہیں۔