ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

قانون سازی کی بجائے کیا کام کیا جارہا ہے؟ حکومت نے اداروں کے درمیان احترام کی تمام حدیں پامال کردی ہیں، وزیراعظم کس بات کی اہلیت نہیں رکھتے؟ سراج الحق نے دعویٰ کر دیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ثابت ہوگیاہے کہ وزیراعظم ملک کو آئینی، جمہوری، پارلیمانی اقدار کے ساتھ چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے،ملک ایک بحران سے نکلتاہے تو دوسرے بحران کا شکارہوجاتا ہے،حکومت نے غیر ذمہ دارانہ رویوں اور طرزِ حکمرانی سے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کو مفلوج کردیا ہے، قانون سازی کی بجائے آرڈی نینس کے ذریعے ایڈہاک ازم مستحکم ہورہاہے، ملک آئینی پارلیمانی بحران کا شکارکردیا گیا ہے،

ابھی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تقرریاں نہیں ہوئیں، فوج کے سربراہ کی تقرری پر بھی حکومت نے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی انتہا کردی ہے، سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت خصوصی عدالت کے فیصلہ پر بھی حکومت نے اداروں کے درمیان احترام کی تمام حدیں پامال کردی ہیں، اگر حکومت پہلے سے یہی موقف رکھتی تھی تو خصوصی عدالت سے اپنی پٹیشن واپس لے لیتی مگر یہ کرنے کی جرأت نہ کرسکی، یہ حکومتی نااہلی اور بے عملی کا بین ثبوت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شوریٰ کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کے صدور نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک اس وقت کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم اپنے منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں۔ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے قبل از وقت انتخابات یا لیڈر آف دی ہاؤس کی تبدیلی قابلِ قبول ہوسکتی ہے۔ لیکن آئین سے ماوراء کوئی اقدام عوام کے لیے قابل قبول نہ ہوگا اور ہر غیر آئینی اقدام کی مزاحمت کی جائے گی۔قومی قیادت، حکومت اور اپوزیشن غیر سنجیدہ رویئے ترک کریں،ملک کودرپیش خطرات اور بحرانوں خصوصاً اقتصادی بدترین صورتحال اور عوام کی حالت زار کا ادراک کریں۔ قومی ترجیحات پر حکومت، سیاست اور ریاست کا ازسرِ نومتفق ہونا قومی سلامتی کے لیے وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت نے دعویٰ کیاتھا کہ حکومت اور ریاست ایک پیج پر ہے جبکہ عملاً ریاستی اور آئینی اداروں میں غلط فہمی اور ٹکراؤ بڑھتا جارہاہے۔

تحریک انصاف نے ریاستی اداروں کو جس طرح متنازع بنایا ہے ماضی میں اِس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا معاشرے کی رہنمائی کے لیے کردار صفر ہے۔ وکلاء، ڈاکٹرز، عدلیہ، کے درمیان تناؤ کے خاتمہ کے لیے حکومت بروقت اقدامات کرنے میں بھی نااہل ثابت ہوئی ہے۔لاپتہ افراد کی بازیابی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا،ذرائع ابلاغ کی آزادی پر قدغن عائد کرنے کے خفیہ اعلانیہ اقدامات، میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کے لیے ماحول نہ بنانا بھی حکومتی نا اہلی ہے عملاً یہ فاشزم کی طرف پیش رفت ہے۔ سیاسی جمہوری محاذ پر دوریاں اور تناؤ سے خطرہ بڑھتا جارہاہے۔ روز وعدے، اعلانات اور پھر یوٹرن نے حکومت کو بے وقعت کردیاہے۔ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیاہے، حکومت کا ہر لفظ بے اعتبار ہوچکاہے۔ بچے تعلیم سے بیمارعلاج سے اور مظلوم انصاف سے محروم ہے۔ اِس ساری صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…