لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں،
نواز شریف کو طویل ہوائی سفر کے لئے طبی طور پر تیار کرنے کے لئے ڈاکٹرز کو 48 گھنٹے درکار ہیں،بیرون ملک فضائی سفر کے دوران محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے، دل کی کسی ممکنہ تکلیف سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹرز طبی احتیاطوں کی تیاری کے عمل میں ہیں،ڈاکٹرز اس امر کو یقینی بنانے کی تگ و دو میں ہیں کہ دوران سفر کسی ممکنہ ایسی طبی پیچیدگی سے بچا جاسکے جو نوازشریف کی زندگی کے لئے مہلک ثابت ہوسکتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی اولین کوشش نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو اس محفوظ سطح پر لانا ہے جس سے وہ بحفاظت سفر کر سکیں۔قوم سے دعا کی خصوصی اپیل ہے کہ محمد نواز شریف بخیریت سفر کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا شکریہ ادا کر تی ہوں کہ قائد محمد نواز شریف کے لیے دعائیں کرکے وہ ان سے اپنی مخلصانہ محبت اور وابستگی کا کا اظہار کرتے رہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں،نواز شریف کو طویل ہوائی سفر کے لئے طبی طور پر تیار کرنے کے لئے ڈاکٹرز کو 48 گھنٹے درکار ہیں