لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن )کے کارکن مرزااخلاق احمد نے بطور گارنٹی اپنے آپ کو پیش کردیا ۔میاں نوازشریف کی جگہ اپنے آپ کو حکومت کی تحویل میں دینے کا بیان حلفی بنا لیا۔لیگی کارکن مرزا اخلاق احمد نے اپنے بیان حلفی میں لکھا ہے کہ
میاں نوازشریف کی ضمانت کے طور پر خود کو حکومت کی تحویل میں دیتا ہوں ،میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے ان کا نام ای سی ایل سے نکال کر بیرون ملک علاج کے لئے جانے دیںجب تک میاں نوازشریف واپس نہیں آتے میں حکومت کی تحویل میں رہوں گا۔