منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

90 نجی کمپنیاں پاکستان سے 431 ملین ڈالر بیرون ملک لے جانے میں کامیاب،بڑا سکینڈل منظرعام پر آگیا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سٹیٹ بینک کی ناقص کارکردگی اور کمزور مالی پالیسیوں کے باعث 90 کمپنیاں پاکستان سے 431 ملین امریکی ڈالر پاکستان سے لے جانے میں کامیاب ہوگئیں، ان کمپنیوں نے فراڈ کے ذریعے یہ سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا،

صرف دو کمپنیوں نے 23 لاکھ  ڈالر واپس لائے، پاکستانی سرمایہ دیگر ممالک میں استعمال ہو رہا ہے تاہم اس بھاری مالی فراڈ میں ملوث دیگر اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ نواز شریف دور میں پاکستان کو زرمبادلہ بھیجنے والے غیر ملکی بینکوں کو انیس ارب روپے اضافی ادا کئے گئے ہیں ان بینکوں کو انیس ارب چارجز کی مد میں ادا کئے گئے ہیں۔ نواز شریف کے دور حکومت کے پہلے سال میں ٹی ٹی چارجز کی مد میں بینکوں کو اضافی انیس ارب روپے ادا کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ زرداری دور حکومت میں نوے کمپنیوں نے بیرونی ممالک میں سرمایہ کاری کے لئے پاکستان سے 43 کروڑ 13 لاکھ ڈالر منتقل کئے تاہم ان کمپنیوں میں سے صرف دو کمپنیاں اپنا منافع تئیس لاکھ ڈالر واپس پاکستان لائی تھیں جبکہ باقی کمپنیاں یہ ڈالر پاکستان سے نکال کر واپس نہیں لائی ہیں۔ سرکاری رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ ناکامی اس وقت کے گورنر سٹیٹ بینک کی ہے جس نے سرمایہ منتقل کرنے والی کمپنیوں کی مانیٹرنگ نہیں کی تھی اور قومی سرمایہ بیرونی ممالک لے جانے والی واپس بھی نہیں آتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…