ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

مریم نواز کو تنقید کے چکر میں لینے کے دینے پڑ گئے ایسی رپورٹ ٹویٹر پر ڈال دی کہ اپنی پارٹی کا تماشا بن گیا فیصل جاوید نے شاباش دیتے ہوئے کس چیز کا مستحق قرار دیدیا

datetime 25  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک کے سینیٹر فیصل جاوید نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر کہا شاباش مریم نواز آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں ، لیگی حکومت کی نااہلی بے نقاب کرنے پر آپ تحسین کی مستحق ہیں۔جمعہ کو سینیٹرفیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمریم نواز کے ٹوئٹ کے درعمل میں کہا شاباش مریم نواز! لیگی حکومت کی نااہلی بے نقاب کرنے پر

آپ تحسین کیمستحق ہیں۔فیصل جاوید نے کہاکہ مریم بی بی! ملکی تاریخ کی بدترین کارکردگی بے نقاب کرتی رہیں، سچ بولنے کے لئے یقینا حوصلہ درکار ہوتا ہے، مریم بی بی آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں۔یاد رہے مریم نواز نے تنقید کے چکر میں ورلڈ بینک کی دو ہزار پندرہ ، سولہ اور سترہ، اٹھارہ کی رپورٹ ٹوئٹر پر ڈال دی تھی اور اپنے ہی والد کی حکومت کو نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل مکمل خبر پڑھے بغیر مریم نواز نے اپنی ہی حکومت کو نااہل اور نالائق قرار دے دیاتھا ۔ مریم نواز نے صرف ہیڈ لائن دیکھی خبر کے اندر رپورٹ کی تاریخ نہ دیکھی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے (ن) لیگ کے دور کی ورلڈ بینک کی رپورٹ ٹویٹ کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیگی حکومت بجٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ نالائقوں اور نا اہلوں کی اصل کارکردگی ہے۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو مریم نواز نے اپنی حکومت کی ناکامی کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کی سمجھ کر ٹویٹر پر شئیر کر دی تھی۔تاہم اب مریم نواز کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے حکومتی کارگردگی کا پول کھولنے کے چکر میں کیے جانے والا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔مریم نواز نے ٹویٹ میں عالمی بینک کی رپورٹ منسلک کی تھی۔

مریم نواز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔واضح رہے مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عالمی بینک کی رپورٹ سے متعلق تراشے پوسٹ کیے جس میں مالی سال 16.2015 اور 2017-18 تک بجٹ کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی تھی۔رپورٹ میں عالمی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وزارت خزانہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی مریم نواز کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔فیصل جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی حکومت کی بدترین کارگردگی بے نقاب کرنے پر آپ تحسین کی مستحق ہیں۔مریم بی بی آپ نے شاندار کارنامہ سر انجام دیا ہے آپکو سلام پیش کرتے ہیں۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ

سچ بولنے کے لیے یقینا حوصہ درکار ہوتا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں فیصل جاوید نے کہا کہ اچھا ہوا آپ نے سچ بولا۔براہ مہربانی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو بے نقاب کرتی رہیں۔فیصل جاوید نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم تو یہ سب باتیں بہت لمبے عرصے سے کر رہے تھے اور آخرکار آپ بھی مان گئیں۔۔اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز پر تنقید کی۔ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ مریم نواز ن لیگ بربادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ سفارش سے پاس ہونے والے لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں.

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…