پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے،  نیب شہبازشریف  اور حمزہ شہباز بری طرح پھنس گئے، اہم شخصیت نے دستاویزات نیب کے حوالے کردیں 

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوانہ(آن لائن) رمضان شوگر مل کے منیجر رانا ظفر نے اہم دستاویزات اور ریکارڈ نیب حکام کے حوالے کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف انسداد کرپشن حکام نے گھیرا مزید  تنگ کر دیاہے، رمضان شوگر مل کے منیجر رانا ظفر انتہائی   چالاک شخص ہے جو شہباز شریف کی کرپشن بدیانتی کا عینی گواہ بھی ہے اور گزشتہ کئی عرصہ سے رمضان شوگر مل میں بطور منیجر کام کر رہا ہے، نیب حکام نے بتایا ہے کہ اہم ریکارڈ ملنے کے بعد شہباز اور حمزہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، رمضان شوگر مل

کے اس چالاک منیجر رانا ظفر نے مقامی گنا کے کسانوں کو ادائیگی نہ کرکے کروڑوں روپے دے  رکھے ہیں، نیب حکام نے بتایا ہے کہ رمضان شوگر مل کے نا لہ کی تعمیر  میں مبینہ کرپشن اور عوامی فنڈز کے ذاتی مفادات کیلئے استعمال بارے اہم ریکارڈ سامنے آنے کے بعد اب کیس مزید سخت ہو گیا ہے، نیب حکام نے گزشتہ دنوں میں رمضان شوگر مل کا دورہ کیا تھا اور نیب حکام کو رانا ظفر نامی شخص نے ویلکم  کرکے مکمل امداد دی ہے اور اب یہ شریف خاندان کے  گھر کابھیدی  اہم راز افشاں   کرنے والا منیجر بن گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…