اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی مذہبی شناخت پر سوال اٹھانے پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ رحیم یار خان پولیس نے جمعہ کے خطبہ سے قبل وزیراعظم، کابینہ اور ریاستی اداروں خصوصاً انسداد دہشت گردی کے خلاف تقریر کرنے پر مدرسے کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے مقامی رہنما مولانا فضل الرحمان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ موقر انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان،
خان پور میں قائم مخزن العلوم مدرسے کی انتظامیہ کے خلاف پنجاب پبلک آرڈر آرڈیننس 1960ء اور پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 6 کے تحت ایف آئی آر نمبر 693/19 درج کی گئی ہے۔ مقامی رہنما مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تقریر کرتے ہوئے ان کی مذہبی شناخت پر سوالات اٹھائے تھے اس کے علاوہ انہوں نے انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی پر بھی مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا، رحیم یار خان پولیس کا کہناہے کہ مدرسے کے سربراہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔