اسلام آباد ( آن لائن ) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ اجلاس میں چیئرمین صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ نہ کرائے جانے کا امکان صرف چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک پر صرف بحث ہو گی۔ میڈیا رپو رٹس کے مطابق اپوزیشن کی ریکو زیشن پر سینیٹ کا اجلا س کل 23جو لا ئی کو ہو گا جس میں چیئرمین صادق سنجرانی کو ہٹانے پر ووٹنگ نہیں ہو گی بلکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو ہٹانے کیلئے تحریک پر باعث ہو گیہ ۔ ریکوزیشن اجلاس کا آرڈر آف دی ڈے آج پیرکو تیار کیا جائے گا لیکن ریکوزیشن اجلاس کے ایجنڈے میں
چیرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ شامل نہیں ہو گی ریکوزیشن اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک پر صرف بحث ہو گی ،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ سینیٹ کے معمول کے اجلاس میں ہو گی۔چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کا شیڈول اجلاس بلانے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو پیغام بھجوا دیا ہے۔ سینیٹ کا معمول کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ ہو گی۔