وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ڈیرہ غازی خان کے ثقافتی طائفے کے فنکاروں کوشاندار پرفارمنس پر داد

20  جولائی  2019

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج الحمرا ء ہال میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام کلرز آف پنجاب کے تحت ڈیرہ غازی خان کلچر ل شو دیکھا-ڈیرہ غازی خان سے آئے فنکاروں نے علاقائی و ثقافتی گیت پیش کئے-وزیراعلیٰ نے شو میں علاقائی و ثقافتی کلچر کو موثر انداز میں اجاگر کرنے پر فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا-وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان کے ثقافتی طائفے کے فنکاروں کوشاندار پرفارمنس پر داد دی-

وزیراعلیٰ نے شاندار ڈی جی خان کلچرل شو کے انعقاد پر محکمہ اطلاعات و ثقافت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ لوک فنکاروں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے-پنجاب حکومت علاقائی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اس طرح کے مزید شو منعقد کرائے گی-صوبائی وزیر اطلاعات،ثقافت و صنعت میاں اسلم اقبال، سیکرٹری اطلاعات،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل بھی اس موقع پر موجود تھے-‎



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…