پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں ن لیگ کو خوشی زیادہ دیر راس نہ آئی پنجاب فرانزک رپورٹ سے متعلق حکومت نے کچھ اور ہی اعلان کردیا

datetime 20  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جج ارشد ملک کی ویڈیو کی فرانزک رپورٹ پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے تردید کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب ایجنسی سے رابطہ ہوا ہے انہوں ایسی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ہے ۔ پنجاب فرانزک لیب کو ابھی ویڈیو سے متعلق کوئی مواد موصول نہیں ہوا ۔ فرانزک لیب کی رپورٹ سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

اس سے قبل جج ارشد ملک سے متعلق لیک ویڈیو کی فرانزاک رپورٹ سامنے آئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی جانب سے ویڈیو کی فرانزک رپورٹ ایف آئی کو موصول ہونے کا کہا گیا تھا ۔ رپورٹ میں ویڈیو کو اصل قرار دیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فرانزک میں تصاویر اور آڈیو کا بھی تعین کر لیا گیا ۔ جبکہ پنجاب سائنس لیبارٹری نے آڈیو اور ویڈیو کو اصل قرار دیا ہے ۔ دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی متنازع ویڈیو سے متعلق کیس میں مرکزی ملزم میاں طارق محمود کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیاتھا ۔میاں طارق محمود کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے بدھ کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے پاس تھے، جہاں انہیں ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیاتھا ۔دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے میڈیکل اور پیشرفت رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ تفتیش کاروں کو میاں طارق محمود سے 4 جی ڈیوائس ملی ہے، جس کی فرانزک رپورٹ بھی مثبت آئی تاہم اس دوران میاں طارق محمود نے عدالت کو بتایا کہ یہ ڈیوائس ایف آئی اے کی جانب سے برآمد نہیں کروائی گئی بلکہ ان کی جانب سے رضاکارانہ طور پر ایف آئی اے کو دی گئی۔اس موقع پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ میاں طارق محمود نے دوران تفتیش اس اسکینڈل میں مبینہ طور پر دیگر لوگوں کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی، لہٰذا تحقیقاتی ایجنسی کو مزید تحقیقات کے لیے ریمانڈ میں توسیع چاہیے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی استدعا پر میاں طارق محمود کے وکیل نے اعتراض کیا اور کہا کہ تحقیقات مکمل ہوچکی ہے اور مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کے موکل کا بیرون ملک جانے کا تاثر درست نہیں ہے، میاں طارق محمود کا پاسپورٹ 2013 سے ایکسپائر ہے۔ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب ملتان میں میاں طارق محمود کے گھر پر مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ان کا بیٹا کئی دنوں سے لاپتہ ہے۔بعد ازاں عدالت نے ایف آئی کو ملزم میاں طارق پر تشدد نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے میاں طارق کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…