لاہور(این این آئی)بے نامی اکاؤنٹس اورجائیدادوں کی نشاندہی کیلئے لاہور کے 50سے زائد ”نفارمرز“نے ایف بی آر بے نامی زون سے رابطہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے موصول
ہونیوالی شکایات کی سکروٹنی شروع کر دی ہے۔بے نامی اثاثہ جات کے حوالے سے صرف مصدقہ شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔موصول ہونے والی شکایات اور دستاویزات کی سکروٹنی کے بعد کارروائی ہوگی۔