بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری،یورو،برطانوی پاؤنڈ،درہم،سعودی ریال بھی مہنگا ہوگیا

datetime 19  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے۔جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی دالر کی قدر میں 29 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 29پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں

امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.06روپے سے بڑھ کر160.35روپے اورقیمت فروخت160.16روپے سے بڑھ کر160.45روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.80روپے سے بڑھ کر160.00روپے اورقیمت فروخت160.30روپے سے بڑھ کر160.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں 80پیسے اور قیمت فروخت میں 1.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 1.30روپے اور قیمت فروخت میں 1.80روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید179.00روپے سے بڑھ کر179.80روپے اورقیمت فروخت181.00روپے سے بڑھ کر 182.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199.00روپے سے بڑھ کر200.30روپے اورقیمت فروخت201.00روپے سے بڑھ کر202.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 10پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں 10پیسے کااضافہ اور فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.50 روپے سے بڑھ کر42.60روپے اورقیمت فروخت43.00روپے پرمستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.50روپے سے بڑھ کر43.60روپے اورقیمت فروخت44.00روپے پرمستحکم رہی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…