اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر پرسن حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان اس وقت جیلوں میں قید ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے ۔ معروف صحافی و کالم نگار حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سنا ہے کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ
وزیراعظم عمران خان چاہتے یہی ہیں کہ ساری اپوزیشن جیل چلی جائے تاکہ وہ امریکا کادورہ کر کے واپس پاکستان آئیں تو ان کیخلاف کوئی جماعت احتجاج نہ کر رہی ہو ، اسی لیے وزیراعظم کی کوشش ہو گی کہ اپوزیشن جماعتوں کے جو لوگ باہر رہ گئے ہیں وہ جلد میں ڈال دیئے جائیںجبکہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔