لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ نےاپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مجھے ایک فون کال آئی جس میں مجھے بتایا گیا کہ اے این ایف والے رانا ثنا اللہ کی گاڑیاںٰ لے کر موٹروے پر جا کر ان کے ہم شکل پر ویڈیو کلپ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ جھوٹ کو سچ میں بدلا جا سکے ۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے کلپ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ شخص کسی نجی ٹی وی میں ملازم ہے جس کی شکل صورت رانا ثنا اللہ سے ملتی ہے ۔
اگر اے این ایف والوں نے ایسا کوئی کام کیا جو مجھے یقین ہے کہ ایسا کر رہے ہوں گے کیونکہ رانا صاحب کی گاڑیاں موٹروے کے اس پاس دیکھی گئی ہیں ، رانا ثناللہ کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ سب خود دیکھ لیں کہ ہمارے ساتھ اس سے بڑا ظلم کیا ہو گا کہ ایک ہم شکل کا سہارا لے رانا ثناللہ کو پھنسانے کیلئے پلان تیار کیا جارہا ہے اور جھوٹ سچ میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔میرا اللہ پر یقین ہے کہ جھوٹ جھوٹ ہوتا ہے اور سچ سچ ہوتا ہے اور بہت جلد یہ جھوٹ ان کے گلے میں پڑنے والا ہے ۔ میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ رانا ثنااللہ کیلئے دعا کریں اللہ ان کی مشکلات کو آسان کرے ۔