بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد شہباز شریف کی اہم پریس کانفرنس سے مریم نواز غائب، معروف صحافی کا ن لیگ میں اختلافات بارے اہم انکشاف

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے اہم پریس کانفرنس بلائی، اس پریس کانفرنس میں ایاز صادق، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب موجود تھے جبکہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اس اہم ترین پریس کانفرنس سے غائب تھیں۔

اس موقع پر معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مبینہ کرپشن کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ہنگامی پریس کانفرنس میں مریم صفدر غائب؟ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔ معروف صحافی کے اس ٹوئٹ کے بعد شہباز شریف اور مریم نواز سے متعلق ن لیگ میں ایک بار پھر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائی سے بچنے کے لئے ان کے پاس کسی کے جوتے صاف کرنے سمیت کئی آسان راستے ہیں تاہم وہ ایسا نہیں کریں گی، اپنے والد کے ساتھ ہر پاکستانی کی جنگ لڑ رہی ہوں، یہ لڑائی قانون کی بالادستی، ووٹ کو عزت دلانے اور میڈیا پر عائد پابندیوں کے خلاف بھی ہوگی، حکومت کے ہاتھ سے اداروں کی بیساکھی ہٹائیں تو یہ منہ کے بل گرے گی، جیل میں کپڑے دھوئے، چوہوں والا کھانا بھی کھایا، جیل کاٹنے کے بعد مزید مضبوط ہوگئی ہوں، ن لیگ ایک مردوں کی جماعت رہی ہے، ایک خاتون کا لیڈر کے طور پر سامنے آنا آسان نہیں تھا۔  شہبازشریف نے اہم پریس کانفرنس بلائی، اس پریس کانفرنس میں ایاز صادق، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب موجود تھے جبکہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اس اہم ترین پریس کانفرنس سے غائب تھیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…