جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چیئر مین سینٹ کو ہٹانا حکومت گرانے کی ابتدا ! حکومت کیخلاف اپوزیشن کا ایکا ، ایسا نتیجہ دیں گے کہ سب کی آنکھیں کھل جائیں گی

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ اپوزیشن نے کہاہے کہ چیئر مین سینٹ کو ہٹانا حکومت گرانے کی ابتدا ہے ، کسی قسم کا کوئی دباؤ، کوئی دھمکی قبول نہیں کی جائیگی، 66 اور 67 ارکان کی حمایت ہمیں حاصل ہے، ہم ایسا نتیجہ دینگے انکی آنکھیں کھل جائیں گی۔ جمعرات کو سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت ہوا

جس میں اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے خط پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے خط کو رولز کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے خط کا بھرپور جواب دینے پر غور شروع کردیا، چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو خط لکھ کر ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک پر فوری اجلاس بلانے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا ، ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک پر اجلاس بلانے کے لئے سینیٹ کو خط لکھنے پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک واپس لینے سے انکار کردیا۔ یاد رہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کو تحریک واپس لینے کی درخواست کی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجا ظفر الحق نے کہاکہ اپوزیشن سینیٹرز کی میٹنگ ہوئی، دو سے تین سینیٹرز کے علاوہ تمام حاضر ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے جو ریکوزیشن جمع کرائی تھی وہ نو جولائی کو جمع کرائی گئی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے واضح کردیا ہے کہ ہم نے ایک ریکوزیشن جمع کرائی ہے ،سینیٹ سیکرٹریٹ نے پراسیس شروع کرتے ہوئے

وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک رولنگ کا حوالہ دیا ہے،ہمارے اندازے سے زائد افراد س اجلاس میں شریک ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ساجد میر کے علاوہ طلحہ محمود اور حافظ عبد الکریم وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میٹنگ میں 55 ارکان شریک ہوئے ہیں،اپوزیشن قیادت نے متفقہ فیصلہ میر حاصل بزنجو ہیں،

تمام ارکان نے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بعض اداروں اور لوگوں کی طرف سے دباؤ ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے اسے سینیٹرز نے مسترد کردیا ہے ،بھاری اکثریت کے ساتھ حاصل بزنجو کو کامیاب کرایا جائے گا۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پہلی کیل فاشسٹ حکومت کے خلاف ہوگی ،ہم نے انہیں موقع فراہم کیا، ایک سال گزرنے کے باوجود نہ روزگار ملا نہ گھر ملے ۔

انہوںنے کہاکہ اب اس دھاندلی کی پیداوار حکومت ایک لمحہ بھی مزید نہیں رہنا چاہیے ،اپوزیشن متفق و متحد ہے ، ہم اس میں سرخرو ہونگے۔ شیری رحمان نے کہاکہ فاروق ایچ نائیک عدالت میں ہونے کے باعث نہیں آسکے البتہ ہمارے سارے ارکان موجود ہیں ،ہم تحریک کو کامیاب بنائینگے، حکومت دعوے کرتی ہے کہ وہ ناکام بنائے گی تو کیسے ناکام کرے گی؟ انہوںنے کہاکہ حکومت آئینی خلاف ورزی کریگی

اگر وہ راتوں رات فون کرکے ایسا کرے گی تو یہ آئینی خلاف ورزی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ حکومت کی ہارس ٹریڈنگ پلس ہے، اس سے بدتر اور کیا ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ کو متنازعہ کون کررہا ہے، جب سب کے دستخط ہیں تو چیئرمین کو خود ہی مستعفی ہوجانا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ صرف اپوزیشن کا کام نہیں ہے کہ وہ اس کے تقدس کا لحاظ کرے، حکومت کی بھی یہ ذمہ داری ہے۔

مشاہد اللہ خان نے کہاکہ کسی قسم کا کوئی دباؤ، کوئی دھمکی قبول نہیں کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ کمیٹی روم میں بھی 54 ارکان موجود تھے ۔ انہوںنے کہاکہ 66 اور 67 ارکان کی حمایت ہمیں حاصل ہے، ہم ایسا نتیجہ دینگے انکی آنکھیں کھل جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا حکومت گرانے کی ابتدا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…