اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیورو کریسی کی غیر سنجیدگی پر وزیر اعظم برہم ،اہم حکم جاری کر دیا

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) بیورو کریسی کی غیر سنجیدگی پر وزیر اعظم عمران خان برہم ہوگئے اور ایکشن لینے کی تیاری شروع کردی، وزیر اعظم ہاس کی جانب سے تادیبی خط وفاقی سیکریٹریز اور چیف سیکریٹریز کو بھجوا دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے

وفاقی سیکریٹریز، چیف سیکریٹریز اور آئی جیز سے اجلاسوں کے منٹس طلب کرلیے۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے وزارتوں اور صوبوں کے سیکریٹریز اور پولیس سربراہان کو خط لکھ دیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں اب تک جو اجلاس بلائے اس کا ریکارڈ دیا جائے۔اس سے قبل 28 دسمبر 2018 کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم نے مختلف ہدایات کی تھیں جبکہ سٹیزن پورٹل کو وزارتوں اور اداروں میں نافذ العمل کرنے کی بھی ہدایت تھی۔حالیہ خط میں کہا گیا ہے کہ وزارتوں کے سیکریٹریز اور چیف سیکریٹریز کو ماہانہ اجلاس کی ہدایت کی تھی تاہم وزارتوں اور صوبوں کے سربراہان نے سٹیزن پورٹل سے متعلق کوتاہی برتی۔ وزارتوں اور اداروں کے سربراہان کی کارکردگی امیدوں پر پوری نہیں اتری۔خط میں کہا گیا کہ شہریوں کی شکایات کے حل میں افسران نے کوتاہی برتی، کوتاہی کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد شکایات کو دوبارہ کھولا گیا، پی ایم ڈیلیوری یونٹ کے مطابق شکایات کی نگرانی نہیں ہوئی۔خط کے مطابق فاقی سیکریٹریز اور اداروں کے فوکل پرسنز میں رابطے کا فقدان ہے، سربراہان شکایات سے متعلق اجلاسوں کے منٹس فراہم کریں۔ وفاقی و چیف سیکریٹریز اور آئی جیز منٹس پر دستخط شدہ سرٹیفیکٹ جمع کروائیں، اجلاس منعقد نہ کروانے والے افسران کے خلاف ایکشن ہوگا۔ط کے ساتھ بیورو کریسی کو اجلاسوں سے متعلق تصدیقی سرٹیفیکٹ بھی بجھوا دیے گئے ہیں، وزیر اعظم آفس نے 14 روز میں سرٹیفیکٹ واپس بھجوانے کی ہدایت کردی۔‎

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…