اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا میں گدھوں کی افزائش اور برآمدگی کے منصوبے میں اہم پیشرفت ، صوبے کے دو مقامات پر گدھوں کے فارمز بنیں گے۔ابتدائی مرحلے میں بیمار، لاغر، معذور اور بوڑھے گدھےبرآمد کیے جائیں گے۔روزنامہ جنگ کے مطابق رواں سال صوبے میں مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں گدھوں کے فارمز پر کام شروع ہو جائے گا، یہ فارمز غیر ملکی پارٹنر شپ سے بنائے جائیں گے۔چائینز کمپنیاں گدھوں کی
فارمنگ میں دلچسپی رکھتی ہیں، تاہم ایسی کمپنی سے معاہدہ کریں گے، جو چینی حکومت کے ساتھ منسلک ہو۔محکمہ لائیواسٹاک خیبرپختونخوا کے حکام کاکہنا ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں گدھوں کے افزائشی فارمز کے لیے تین بلین ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ معاہدہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہتے ہیں تاکہ خیبرپختونخوا میں گدھو ں کی کمی نہ ہو،واضح رہے فارمزمیں گدھوں کی افزائش اڑھائی سے تین سال میں ہوجاتی ہے۔