بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

تشدد اور عقوبت خانے کے دعوے ،چیئر مین نیب جاوید اقبال نے میڈیا نمائندگان کو نیب لاہور کی حوالات کا دورہ کروادیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو کی جانب سے نیب حوالات میں ملزمان کے ساتھ مبینہ تشد د، جارحانہ رویہ اور کیمروں کے حوالے سے الزامات پر بارہا اصولی موقف جاری کرنے کے بعد چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق میڈیا نمائندگان کا نیب لاہور کی حوالات کا مفصل دورہ کروایا گیا۔ میڈیا نمائندگان کا وفدمعروف کالم نگار، اینکرز اور رپورٹر حضرات پر مشتمل تھا۔ نیب حوالات کے دورے کے دوران نیب حکام کی جانب سے تمام قیدیوں کو فراہم کی جانے والی

سہولیات پر باقاعدہ بریفنگ دی گئی اور اس حوالے سے انکے سوالات پر تسلی بخش جواب دئیے گئے۔ نیب کے موقف کے مطابق ہر ملزم کو قانون کیمطابق جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد حوالات میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں انکی عزتِ نفس کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے انہیں دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا کہ نیب کسی دبا ؤاور پریشر کی پرواہ کئے بغیر قانون کیمطابق تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور نیب عدم تشدد کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔نیب لاہور میں تمام ملزمان کو چوبیس گھنٹے مستند ڈاکٹر کی سہولت فراہم کی جاتی ہے اس کے علاوہ کھانے کے معیار اور ملزمان کو فراہم کی جانے والی دواں کے حوالے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا نیب کے تمام سیلز میں باقاعدہ روشن دان موجود ہیں جو حوالات میں گھٹن کے حوالے سے کئے جانے والے بے بنیادپراپیگنڈہ کی نفی کرتے ہیں۔اس لئے تشدد اور عقوبت خانے کے دعوے جارحانہ اور منظم پراپیگنڈے کا حصہ ہیں جن کا مقصد نیب کی توجہ قانونی کارروائیوں سے ہٹانا ہے۔چیئر مین نیب کی ہدایات کے مطابق تمام ملزمان کو جیل مینول سے بڑھ کر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کا سیاست سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں اور اس قسم کے بے بنیاد الزامات کے ذریعے نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…