منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

یکم جولائی سے کون کتنا ٹیکس ادا کرے گا ؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

datetime 15  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے،

جس کے پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد یکم جولائی 2026 سے نئی ٹیکس شرحوں کا اطلاق شروع ہو جائے گا۔ بجٹ میں تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کے ڈھانچے میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں، جن کے تحت مختلف آمدنی رکھنے والے ملازمین پر ٹیکس کی شرحوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔مجوزہ بجٹ کے مطابق ماہانہ 50 ہزار روپے تک آمدنی حاصل کرنے والے افراد بدستور انکم ٹیکس سے مستثنیٰ رہیں گے اور ان پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔اسی طرح ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پانے والے افراد کے لیے ایک فیصد ٹیکس کی شرح مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت انہیں تقریباً ایک ہزار روپے ماہانہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔نظرثانی شدہ ٹیکس سلیب کے مطابق 50 ہزار ایک روپے سے ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والوں پر قابلِ ٹیکس آمدنی کا ایک فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ایک لاکھ روپے سے زائد اور ایک لاکھ 83 ہزار 333 روپے تک ماہانہ آمدنی رکھنے والے افراد کے لیے 500 روپے کے بنیادی ٹیکس کے علاوہ ایک لاکھ روپے سے زائد رقم پر 11 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ایک لاکھ 83 ہزار 334 روپے سے دو لاکھ 66 ہزار 667 روپے تک آمدنی والوں کو 9 ہزار 667 روپے کے ساتھ اضافی آمدنی پر 20 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔دو لاکھ 66 ہزار 668 روپے سے تین لاکھ 41 ہزار 667 روپے تک ماہانہ تنخواہ پانے والے افراد کے لیے 26 ہزار 333 روپے بنیادی ٹیکس کے علاوہ اضافی رقم پر 25 فیصد شرح مقرر کی گئی ہے۔

تین لاکھ 41 ہزار 668 روپے سے چار لاکھ 46 ہزار 667 روپے تک آمدنی رکھنے والوں پر 45 ہزار 83 روپے کے ساتھ اضافی آمدنی پر 29 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔چار لاکھ 46 ہزار 668 روپے سے پانچ لاکھ 83 ہزار 333 روپے تک تنخواہ حاصل کرنے والے افراد 81 ہزار 333 روپے کے علاوہ زائد آمدنی پر 32 فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔جبکہ پانچ لاکھ 83 ہزار 333 روپے سے زیادہ ماہانہ آمدنی رکھنے والے افراد پر 118 ہزار 667 روپے بنیادی ٹیکس کے ساتھ اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔یہ تمام مجوزہ شرحیں بجٹ کی حتمی منظوری کے بعد یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…