بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر شپ کی آمد،نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ہچیسن پورٹس پاکستان کے ٹرمینل پر آنے والے 11,923 ٹی ای یوز (TEUs)گنجائش کے حامل ملکی تاریخ کا اولین کنٹینر شپ ،چائنا انڈیا ایکسپریس لنگر انداز ہوگیا ہے ۔ پاکستان کے ساحلوں پر اتنی وسیع گنجائش والے بحری جہاز کے لنگر انداز ہونے کا یہ پہلا موقع ہے ۔ کوسکو شپنگ لائنس پاکستان کی جانب سے آپریٹ کئے جانے والے چائنا انڈیا ایکسپریس نامی بحری جہاز میں 11,923 ٹی ای یوز کی گنجائش ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی وسیع گنجائش کا حامل جہاز پاکستان کے

کسی بھی ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیپٹن سید راشد جمیل ، جنرل منیجر اور ہیڈ آف بزنس یونٹ ہچیسن پورٹس پاکستان نے کہا ’’ چائنا انڈیا ایکسپریس کی پاکستان آمد سے پاکستان کی بحری تجارت میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ ہمارے ٹرمینل کا محل و وقوع اور یہاں موجود جدید آلات ہمیں اتنے وسیع بحری جہاز کو مستعدی کے ساتھ کم سے کم وقت میں ہینڈل کرنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔ ہم 11,923 ٹی ای یوز (TEUs) گنجا ئش والے بحری جہاز کی میزبانی کرنے والا پاکستان کا پہلا ٹرمینل بننے پر بہت مسرور ہیں۔ ہم اس تا ریخی سنگ میل کو حاصل کرنے میں تعاون کرنے پر اپنے پارٹنرز کوسکو ، او او سی ایل اور سی ایم اے سی جی ایم کے مشکور ہیں۔ ہچیسن پورٹس پاکستان ملک کا واحد ٹرمینل ہے جس کے اطراف 16.5 میٹرز کی گہرائی ہے جس کی بدولت وہ وسیع بحری جہازوں کو سہولت فراہم کر سکتا ہے۔اس ٹرمینل میں آٹھ ر یموٹ کنٹرولڈ گینٹری کرینز اور انتیس ربڑ ٹائر والی یارڈ گینٹری کرینز ( RTGCs) موجود ہیں جن کو آپریٹ کرنے کی ذمہ داری ہچیسن پورٹس کے قابل اعتماد کنٹرول سسٹم nGen کے پاس ہے۔ nGen تمام آپریشنز بشمول یارڈ اور گینٹری آپریشن کو اعلیٰ درجے کی مستعدی کے ساتھ چلاتا ہے ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…